افغانستانپاکستانخبریں

پاکستان اور افغانستان کے درمیان چین میں امن مذاکرات کا نیا دور شروع

بدھ کے روز پاکستان اور افغانستان نے امن مذاکرات کا نیا دور اورومچی میں شروع کر دیا ہے۔
یہ اہم نشست چین کی میزبانی اور ثالثی میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور پائیدار امن کے لئے قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ماضی میں ہونے والے مذاکرات—جو قطر، ترکیہ اور سعودی عرب میں منعقد ہوئے تھے—کا جائزہ لیا جائے گا، اور ایک ایسے قابلِ تصدیق طریقۂ کار پر غور کیا جائے گا جو دونوں فریقین کے لئے قابلِ قبول ہو۔
اطلاعات کے مطابق چینی حکام غیر جانب دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مؤقف کو سنیں گے اور کسی دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں جانب سے آنے والے وفود میں داخلہ، دفاع اور خارجہ امور کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، تاکہ مذاکرات جامع اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button