انڈونیشیا میں پھر آیا 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی عمارتیں زمین دوز، ایک ہلاکت کی تصدیق، اٹھنے لگیں سنامی کی لہریں
انڈونیشیا میں پھر آیا 7.4 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی عمارتیں زمین دوز، ایک ہلاکت کی تصدیق، اٹھنے لگیں سنامی کی لہریں
انڈونیشیا کی محکمہ موسمیات ایجنسی نے بتایا کہ 5 مختلف مقامات پر سنامی کی لہریں دیکھی گئیں۔ ان میں سب سے اونچی لہر شمالی سلاویسی کے شمالی مناہاسا میں 0.75 میٹر (تقریباً 2.46 فیٹ) درج کی گئی۔
کئی بڑے زلزلوں کا سامنا کر چکے انڈونیشیا میں جمعرات کی صبح ایک بار پھر شدت آمیز زلزلہ آیا جس نے ہر طرف ہنگامہ اور چیخ و پکار پیدا کر دیا۔ یہ زلزلہ شمالی مولوکا سمندر میں آیا جس کی شدت 7.4 درج کی گئی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں زلزلہ کی شدت 7.6 اور 7.8 بھی بتائی گئی ہے۔ اس طاقتور زلزلہ نے جہاں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، وہیں سمندر میں سنامی کی لہریں بھی پیدا ہو گئیں۔
حکام اور عینی شاہدین کے مطابق اس آفت میں اب تک کم از کم ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔انڈونیشیا کی محکمۂ موسمیات ایجنسی (بی ایم کے جی) نے بتایا کہ 5 مختلف مقامات پر سنامی کی لہریں دیکھی گئی ہیں۔ ان میں سب سے اونچی لہر شمالی سلاویسی کے شمالی مناہاسا میں 0.75 میٹر (تقریباً 2.46 فیٹ) ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ کے بعد 11 آفٹر شاکس (بعد میں آنے والے جھٹکے) بھی محسوس کیے گئے، جن میں سب سے شدید جھٹکا 5.5 شدت کا تھا۔ اس درمیان بی ایم کے جی چیف تیوکو فیصل فتحانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابتدائی ماڈلنگ کے مطابق لہریں 0.5 میٹر سے لے کر 3 میٹر (1.6 سے 9.8 فٹ) تک بلند ہونے کا امکان تھا۔ ایجنسی نے عوام سے مکمل طور پر مستعد رہنے کی اپیل کی ہے۔




