آسٹریلیا
آسٹریلیا؛ میٹا، ٹک ٹاک اور گوگل پر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کی خلاف ورزی کی تحقیقات
آسٹریلیا؛ میٹا، ٹک ٹاک اور گوگل پر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کی خلاف ورزی کی تحقیقات
آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی دفتر نے میٹا، ٹک ٹاک اور گوگل پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
نو سو آسٹریلوی والدین پر کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ پابندی کے باوجود تقریباً اکتیس فیصد بچوں کے اکاؤنٹ ابھی بھی فعال ہیں۔
اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پابندی سے پہلے اُنچاس فیصد بچوں کے اکاؤنٹ تھے، اور ان میں سے ستر فیصد نے پابندی کے بعد بھی اپنی رسائی برقرار رکھی۔
آسٹریلیا کے وزیرِ مواصلات کا موقف ہے کہ ان کمپنیوں نے قانون کی پابندی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔




