پاکستان
پاکستان کی جانب سے ایران کو طبی امدادی کھیپ روانہ؛ متاثرہ شہریوں کی مدد
پاکستان کی جانب سے ایران کو طبی امدادی کھیپ روانہ؛ متاثرہ شہریوں کی مدد
پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت ایران کے متاثرہ عوام کی مدد کے لئے 5 ٹرکوں پر مشتمل ادویات اور ضروری اشیاء کی کھیپ روانہ کی ہے۔
یہ امداد بلوچستان کے علاقے تفتان کی سرحد اور میرجاوہ کے راستے ایران میں داخل ہوئی اور موجودہ مشکل حالات میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے متعلقہ حکام اور اداروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق، اس کھیپ میں جان بچانے والی ادویات اور متاثرہ شہریوں کے لیے ضروری سامان شامل ہے، اور اس کی تقسیم کا عمل اس طرح جاری ہے کہ امداد جلد از جلد مستحقین تک پہنچ سکے۔




