پاکستان
بریلی میں مسلم نوجوان پر تشدد، کلیدی ملزم گرفتار
بریلی میں مسلم نوجوان پر تشدد، کلیدی ملزم گرفتار
اتر پردیش کے بریلی میں ایک مسلم نوجوان کو مبینہ طور پر مارپیٹ، توہین اور مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی ملزم رشبھ ٹھاکر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ نوجوان سے نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ اس سے رقم بھی لوٹی گئی اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک منظم گروہ ہو سکتا ہے جو مذہب کے نام پر لوگوں کو نشانہ بناتا ہے، اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔




