اسلامی دنیاایرانخبریںعراق

عراقی عوام کی جانب سے 27 ٹرالیوں پر مشتمل انسانی امداد ایران پہنچ گئی

بحرانی اور جنگی حالات کے دوران عراق کے عوام کی جانب سے بھیجی گئی انسانی امداد کی دوسری بڑی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، جسے امدادی اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد متاثرہ علاقوں میں فوری ضروریات کو پورا کرنا اور امدادی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ایران کے ہلال احمر کے مطابق، اس کھیپ میں 27 ٹرالیوں پر مشتمل امدادی اور طبی سامان شامل ہے، جس میں اسپتال کے بستر، آپریشن تھیٹر کا سامان، ادویات اور ایمبولینسز شامل ہیں۔

ہلال احمر نے ملبہ ہٹانے کے آلات اور ضروری اشیاء جیسے کمبل بھی فراہم کئے جانے کی اطلاع دی ہے، اور ان امدادی سامان کو امدادی کارروائیوں کو بہتر بنانے میں مؤثر قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button