شام
دمشق میں یوم انہدام جنت البقیع مجلسِ عزا کا انعقاد
دمشق میں یوم انہدام جنت البقیع مجلسِ عزا کا انعقاد
دمشق میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر کی جانب سے، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے علاقہ میں ائمہ بقیع علیہم السلام کے مزارات کی مسماری یعنی یوم انہدام جنت البقیع مجلسِ عزاء منعقد کی گئی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس مجلس میں خطیب نے ائمہ بقیع علیہم السلام کے مزارات کی از سر نو تعمیر کی ضرورت پر خطاب کیا اور سانحہ بقیع کے تاریخی اور انسانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مختلف ممالک میں ایسے دینی پروگراموں اور مجالس کا تسلسل ضروری ہے تاکہ مقدسات کا تحفظ اور شیعہ مذہبی ورثے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔



