کمال مولا مسجد–بھوج شالہ تنازع: ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج
کمال مولا مسجد–بھوج شالہ تنازع: ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج
مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں واقع کمال مولا مسجد–بھوج شالہ معاملہ ایک بار پھر عدالت میں زیر بحث آ گیا ہے۔ مسلم فریق نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے رجوع کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے 16 مارچ کے حکم کو چیلنج کیا ہے، جس پر یکم اپریل کو سماعت متوقع ہے۔
مسلم فریق کا مؤقف ہے کہ انہیں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ پر مکمل اعتراض کا موقع نہیں دیا گیا، جو انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ دوسری جانب ہائی کورٹ نے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد 2 اپریل سے باقاعدہ سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ دیرینہ تنازع اس مقام کے مذہبی تشخص پر ہے، جہاں ہندو فریق اسے مندر جبکہ مسلم فریق مسجد قرار دیتا ہے۔ یکم اور 2 اپریل کی سماعتیں کیس میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں، جبکہ 2 اپریل کو ہنومان جینتی کے باعث انتظامیہ بھی الرٹ ہے۔




