افریقہ
کینیا میں سیلاب سے تباہی، 108 افراد جاں بحق
کینیا میں سیلاب سے تباہی، 108 افراد جاں بحق
نیروبی: کینیا میں کئی ہفتوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 108 تک پہنچ گئی جبکہ 2700 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے۔ سیلابی ریلوں سے گاڑیاں بہہ گئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا اور فضائی سفر میں بھی خلل پڑا۔ حکام کے مطابق بعض علاقوں میں بارش کم ہونے کے باوجود سیلاب کا خطرہ تاحال برقرار ہے۔
دوسری جانب برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں سیلاب سے 46 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔



