دنیا
یونان کے سمندر میں کم از کم 22 مہاجرین ہلاک
یونان کے سمندر میں کم از کم 22 مہاجرین ہلاک
6 دن تک سمندر میں سرگرداں رہنے کے بعد، لیبیا سے یونان جانے والے کم از کم 22 مہاجرین جاں بحق ہو گئے، اور ان کی لاشیں انسانی اسمگلروں کی جانب سے سمندر میں پھینک دی گئیں۔
2 زندہ بچ جانے والے افراد کو علاج کے لئے جزیرہ کریٹ کے شہر ہیراکلیون (Heraklion) کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مہاجرین کی کشتی لیبیا کی بندرگاہ طبرق سے روانہ ہوئی تھی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے سلسلہ میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود ہزاروں افراد یورپ پہنچنے کے لئے بحیرۂ روم کا یہ خطرناک راستہ اختیار کرتے رہتے ہیں۔




