شام

اقوامِ متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ: شام کے شہر سویدا میں موسمِ گرما 2025 کے دوران ہزاروں افراد کا قتل

اقوامِ متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ: شام کے شہر سویدا میں موسمِ گرما 2025 کے دوران ہزاروں افراد کا قتل

اقوامِ متحدہ کی شام سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، موسمِ گرما 2025 میں شام کے شہر سویدا میں 1700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے۔

یہ تشدد زیادہ تر دروز اور بدوی (بادیہ نشین) برادریوں کے خلاف کیا گیا، جس میں قتل، تشدد، صنفی بنیاد پر تشدد اور گھروں کو نذرِ آتش کرنا شامل تھا۔

اقوامِ متحدہ کی سرکاری ویب سائٹ نے دفتر برائے رابطہ امورِ انسانی (UNOCHA) کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اقدامات ممکنہ طور پر جنگی جرائم بلکہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، تشدد کی پہلی لہر شامی سرکاری افواج اور دروز ملیشیاؤں کی جانب سے خود دروز شہریوں کے خلاف انجام دی گئی۔

دوسری لہر میں دروز مسلح گروہوں نے بدوی برادری پر حملے کئے، جن کے نتیجے میں قتل، تشدد اور بڑے پیمانے پر بے گھری سامنے آئی۔

جبکہ تیسری اور سب سے زیادہ تباہ کن لہر مختلف علاقوں سے آنے والی قبائلی ملیشیاؤں نے پہلے حملوں کے ردِعمل میں شروع کی، جس میں لوٹ مار، گھروں کو جلانا اور عام شہریوں کا قتل شامل تھا۔

اقوامِ متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادانہ تحقیقات کو فروغ دے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور متاثرہ برادریوں کے درمیان مفاہمت کو مضبوط بنائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button