دنیا
روس کے جنوب میں واقع شیعہ اکثریتی گاؤں "مسکین جا"؛ صدیوں سے اہلِ بیت علیہم السلام کی دینی و ثقافتی شناخت کے تحفظ کی علامت

قفقاز کے خطہ کی تاریخی تبدیلیوں کے درمیان، داغستان میں واقع شیعہ آبادی والا گاؤں "مسکین جا” تشیع کے ایک اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں کے باشندوں نے صدیوں تک اپنی مذہبی شناخت کو محفوظ رکھا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اناتولی کے مطابق، اس گاؤں کی آبادی زیادہ تر شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے اور یہاں 1500 سے زائد مکانات کے ساتھ تقریباً 12 مساجد موجود ہیں۔ گاؤں کے رہنے والے آج بھی اسلامی شعائر اور دینی روایات کی پابندی کرتے ہیں۔
اسی طرح الجزیرہ نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اس علاقے میں تشیع کی تاریخ ابتدائی اسلامی صدیوں تک پہنچتی ہے، اور یہ گاؤں ایک ایسے ماحول میں ثقافتی استقامت کی نمایاں مثال ہے جہاں اکثریت سنی آبادی پر مشتمل ہے۔




