ہندوستان
یوم انہدام جنت البقیع پر ہندوستان میں تظاہرات اور احتجاجات

یوم انہدام جنت البقیع پر ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسی طرح دہلی اور قرب و جوار میں بھی احتجاجی جلسات اور مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
ممبئی کے مختلف علاقوں میں مومنین نے احتجاجی جلسات اور مجالس عزا منعقد کی۔
حیدرآباد دکن میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
لکھنو میں شب میں کربلا دیانت الدولہ میں جماعت جعفری کی جانب سے مولانا سید محمد میاں عابدی کے زیر صدارت احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں علماء نے شرکت کی۔

دن میں 12 بجے شہید اسمارک پر مولانا یعسوب عباس کی جانب سے مظاہرہ ہوا۔ جس میں لکھنؤ سمیت ہندوستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء اور مومنین نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے تقریبا تمام شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔




