کویت

کویت میں طوفانی بارشیں، ہنگامی صورتحال نافذ

کویت میں شدید موسلا دھار بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے، متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے اور اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے ایمرجنسی ہاٹ لائن 112 فعال کر دی ہے۔

وزارتِ تعمیراتِ عامہ نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی ہیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button