سعودی عرب

8 شوال کو "یوم سیاہ” منایا جائے: مولانا یعسوب عباس

8 شوال کو "یوم سیاہ” منایا جائے: مولانا یعسوب عباس

لکھنو۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سعودی سرکار کے خلاف احتجاج جتایا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے جنت البقیع قبرستان میں معصومین علیہم السلام کی قبروں کو سعودی عرب کے حکمران آل سعود نے 8 شوال 1344 ہجری کو منہدم کر دیا تھا۔ اس لئے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دن کو یوم سیاہ منائیں۔

مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ سعودی عرب کو اسلامی ملک کہنا غلط ہے کیونکہ اہل بیت علیہم السلام کی قبروں پر آج بھی کوئی سایہ نہیں ہے اور سعودی حکمران بڑے بڑے محلوں میں موج مستی کر رہے ہیں۔

مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ خود کو مسلمان کہنے والے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلمہ پڑھنے والے آل سعود نے اہل بیت علیہم السلام کی قبروں کو منہدم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا احتجاج سعودی سرکار کی مخالفت میں ہے جو اسلام نہیں بلکہ دہشت گرد ملک ہے جو اسلام کا لباس پہن کر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔ سعودی حکومت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں یہ فرضی اسلامی ملک استعمار کے ہاتھوں کی کٹھ پتلیاں ہیں جو دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی آج 8 شوال کو دن میں 12 بجے شہید اسمارک لکھنو میں مولانا یعسوب عباس کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button