ہندوستان
ہندوستان: آندھرا پردیش کے مارکاپورم میں لاری سے ٹکرانے پر بس میں آگ، 10؍ افراد زندہ جل گئے
ہندوستان: آندھرا پردیش کے مارکاپورم میں لاری سے ٹکرانے پر بس میں آگ، 10؍ افراد زندہ جل گئے
آندھرا پردیش کے ضلع مارکاپورم میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس لاری سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس المناک واقعے میں کم از کم 10 سے 13 افراد زندہ جل کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثہ صبح تقریباً 6:30 بجے ریاورم کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس حیدرآباد سے پامورو جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاری کی تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ بتائی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بس کے پچھلے حصے میں بیٹھے مسافر آگ کی شدت کے باعث باہر نہ نکل سکے، جبکہ سامنے بیٹھے کچھ افراد محفوظ رہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔




