شیعہ مرجعیت

محب اہل بیت علیہم السلام کا کوئی ہم پلّہ نہیں: مولانا سید اشرف علی الغروی

محب اہل بیت علیہم السلام کا کوئی ہم پلّہ نہیں: مولانا سید اشرف علی الغروی

لکھنو۔ سرکار نجم العلماء طاب ثراہ کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں حسینیہ سید تقی صاحب میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مولانا رہبر عسکری نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشہور حدیث "جو آل محمد علیہم السلام کی محبت میں مر جائے وہ شہید ہے۔” کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم میں شہداء کے لئے واضح طور پر ہے کہ انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یہاں سے رزق پاتے ہیں۔

مولانا سید اشرف علی الغروی نے فرمایا: جس دل میں اہل بیت علیہم السلام کی محبت ہو اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں دی جا سکتی۔ محبت اہل بیت علیہم السلام ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر مومن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محب اہل بیت علیہم السلام کی پہچان یہ ہے کہ وہ اہل بیت علیہم السلام کے احکامات پر عمل کرتا ہے اور جن امور سے منع کیا گیا ہے ان سے پرہیز کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button