لداخ میں برفانی تودہ تباہی، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
لداخ میں برفانی تودہ تباہی، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام خطہ لداخ کے جوجیلا درہ کے زیرو پوائنٹ علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 7 افراد کی موت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی پر بھاری برف کا تودہ آ گرا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دیگر متاثرہ افراد کو شدید چوٹوں کے ساتھ قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دفاعی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور خراب موسمی حالات کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، تاہم مقامی انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ حکام کے مطابق علاقے میں برفانی تودوں کے خطرات کے پیش نظر نگرانی اور احتیاطی تدابیر مزید سخت کی جا رہی ہیں۔




