پاکستان
پاکستان کی جیلوں سے 400 سے زائد افغان مہاجرین کی رہائی اور وطن واپسی
پاکستان کی جیلوں سے 400 سے زائد افغان مہاجرین کی رہائی اور وطن واپسی
طالبان کی وزارتِ امورِ مہاجرین و عودت کنندگان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی جیلوں میں قید 400 سے زیادہ افغان مہاجرین کو سزا پوری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے ملک واپس لوٹ آئے ہیں۔
ٹیلیگرام چینل “خبرتازه افغانستان” کے مطابق، یہ افراد مختلف وجوہات کی بنا پر گرفتار کیے گئے تھے، جنہیں رہائی کے بعد متعلقہ حکام کی نگرانی میں ان کے شہروں اور علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ان کی واپسی کے عمل میں ابتدائی معاونت فراہم کی گئی اور افغانستان میں دوبارہ زندگی شروع کرنے کے لئے ان کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا۔




