افغانستان

پاکستان سے واپس آنے والے افغان مہاجرین سرحدوں پر فوری امداد کے منتظر

پاکستان سے واپس آنے والے افغان مہاجرین سرحدوں پر فوری امداد کے منتظر

پاکستان سے واپس آنے والے ہزاروں افغان مہاجرین اس وقت افغانستان کی سرحدی علاقوں میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں وہ تھکن، بے یقینی اور مستقبل کے خدشات میں مبتلا ہیں۔ ان مہاجرین کو فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

روزنامہ "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (IOM) نے بتایا ہے کہ اس کی ٹیمیں اپنے انسانی ہمدردی کے شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کو خوراک، طبی سہولیات، نقد امداد اور عارضی رہائش فراہم کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بغیر دستاویزات کے واپس آنے والے مہاجرین کو عبوری مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں رجسٹریشن کے بعد شناختی کارڈ جاری کئے جاتے ہیں تاکہ وہ مزید امدادی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری یہ امدادی سرگرمیاں سرحدی علاقوں میں جاری بحران کے پیش نظر نہایت اہم قرار دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button