لبنان میں عالمی مؤسسهٔ امام حسین علیہ السلام (IHC) کے تعاون سے مؤسسهٔ مصباح الحسین علیہ السلام کی وسیع امدادی سرگرمیاں جاری

لبنان میں حالیہ جنگ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کے پیشِ نظر ثقافتی و فلاحی مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام نے اپنی میدانی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے متاثرہ اور بے گھر خاندانوں کی مدد کا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری رکھا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ثقافتی و فلاحی مؤسسہ مصباح الحسین علیہ السلام نے عالمی مؤسسهٔ امام حسین علیہ السلام (IHC) کے تعاون اور امام حسین علیہ السلام سے وابستہ میڈیا اداروں کی ہمراہی میں مختلف امدادی اقدامات انجام دیے ہیں۔
اس سلسلہ میں عارضی رہائشی مراکز اور متاثرہ علاقوں میں مستحق خاندانوں کے درمیان غذائی پیکجز تقسیم کئے گئے تاکہ ان کی فوری ضروریات کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔
قابلِ ذکر ہے کہ مؤسسهٔ مصباح الحسین علیہ السلام کی سرگرمیاں صرف خوراک کی تقسیم تک محدود نہیں بلکہ ادویات کی فراہمی اور دیگر فلاحی خدمات کے منصوبے بھی جاری ہیں۔
یہ اقدامات مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی ہدایات کے مطابق لبنان کے زمینی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور متاثرین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
موجودہ حالات میں ان امدادی سرگرمیوں کا تسلسل لبنان کے متاثرہ خاندانوں پر معاشی دباؤ کم کرنے، ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی فوری ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، نیز شیعہ برادری کی بعض فوری ضروریات کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔




