دنیا
اقوامِ متحدہ نے غلاموں کی تجارت کو انسانیت کے خلاف شدید ترین جرم قرار دے دیا
اقوامِ متحدہ نے غلاموں کی تجارت کو انسانیت کے خلاف شدید ترین جرم قرار دے دیا
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے انسانی تجارت، خصوصاً افریقی غلامی کو انسانیت کے خلاف شدید ترین جرم قرار دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی فرانس 24 کے مطابق، یہ اقدام 123 ووٹوں کی حمایت سے منظور ہوا، جبکہ امریکہ، اسرائیل اور بعض یورپی ممالک نے اس کی مخالفت کی۔
اس قرارداد میں اصلاحی انصاف کی ضرورت اور غلامی کے ممکنہ نقصانات کے ازالے پر زور دیا گیا ہے، نیز اس کے ذریعہ امتیاز اور نوآبادیاتی نظام کے اثرات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔




