ایشیاء
مشرقِ وسطیٰ میں جھڑپوں کے باعث 15 ممالک کے تاریخی مقامات خطرے میں
مشرقِ وسطیٰ میں جھڑپوں کے باعث 15 ممالک کے تاریخی مقامات خطرے میں
یونیسکو نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کم از کم 15 ممالک کے عالمی ثقافتی ورثے کو خطرہ لاحق ہے، جن میں آرمینیا، آذربائیجان اور ترکیہ شامل ہیں۔
خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی فوجی جھڑپوں کے بعد ایران، مقبوضہ علاقوں اور لبنان میں اہم تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے فوری توجہ اور بین الاقوامی تعاون ضروری ہے تاکہ جاری تنازعات سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جا سکے۔




