اسلامی دنیاافغانستانپاکستانخبریں
عید کے موقع پر جنگ بندی کے باوجود پاکستان کی جانب سے کنر کے ناری اور مرورہ اضلاع پر گولہ باری

گزشتہ دنوں پاکستان کی فوج نے صوبہ کنر کے اضلاع ناری اور مرورہ کے مختلف علاقوں پر 24 توپوں کے گولے داغے۔
ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
افغانستان کے ٹیلیگرام چینل “خبر تازه” کے مطابق، یہ حملے عید الفطر کے موقع پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے دوران کئے گئے۔ مقامی حکام نے پاکستانی افواج کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاعات دی ہیں۔
سرحدی علاقوں کے رہائشیوں نے ان حملوں کے تسلسل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال اب بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔




