آسٹریلیا
آسٹریلیا میں ایرانی شہریوں کے مختصر مدتی ویزوں پر 6 ماہ کی پابندی
آسٹریلیا میں ایرانی شہریوں کے مختصر مدتی ویزوں پر 6 ماہ کی پابندی
آسٹریلیا کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 6 ماہ کے لیے بعض ایرانی شہریوں کے سیاحتی اور مختصر مدتی تجارتی ویزوں پر سفر پر پابندی عائد ہوگی۔
بی بی سی فارسی کے مطابق یہ فیصلہ اس خدشے کے باعث کیا گیا ہے کہ کچھ افراد ویزا ختم ہونے کے بعد بروقت ملک نہیں چھوڑتے۔
تاہم وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کے شریکِ حیات، والدین یا 18 سال سے کم عمر بچے آسٹریلیا کے شہری یا مستقل رہائشی ہیں۔
یہ فیصلہ ایرانی شہریوں کے سفر اور کاروباری سرگرمیوں پر نمایاں اثر ڈالے گا۔




