
شیعیان اہلِ بیت علیہم السلام نے مڈغاسکر کے شہر ماہا جانگا میں مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہٗ کی برسی کے موقع پر مجلس عزا منعقد کی۔ یہ مجلس حسینیہ سلطان المؤلفین میں منعقد ہوئی۔
مجلس عزا کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم، حدیثِ کساء اور اہلِ بیت علیہم السلام کی مرثیہ خوانی سے کیا گیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس کے بعد مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے وکیل شیخ محمد رضی وسرام نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی کی علمی اور تبلیغی خدمات اور ان کی سیرت پر روشنی ڈالی۔




