دنیا
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی بے یقینی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث عالمی بے یقینی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بندش اور جاری تنازعات کے باعث تیل کی قیمت 113 ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسٹاک مارکیٹوں میں شدید کمی دیکھی گئی۔
یورونیوز فارسی کے مطابق ایشیائی اور یورپی منڈیاں نمایاں گراوٹ کا شکار ہوئیں، جبکہ قدرتی گیس کے فیوچر سودوں میں بھی اضافہ ہوا۔
خبر رساں ایجنسی "اے پی” اور میزوہو بینک کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ توانائی اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا اور بحران کے خاتمے کے واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔




