عراق

عراق میں شدید بارش اور وسیع پیمانے پر سیلابی صورتحال

عراق میں شدید بارش اور وسیع پیمانے پر سیلابی صورتحال

عراق اس وقت ایک شدید بارشی نظام کے زیرِ اثر ہے جس کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں وسیع پیمانے پر پانی جمع ہو گیا ہے اور شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

بارش کا یہ سلسلہ تقریباً 2 سے 3 روز قبل ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں سے شروع ہوا اور بتدریج وسطی اور جنوبی عراق تک پھیل گیا۔

24 مارچ کربلا، نجف، بغداد اور بصرہ میں بارش کی شدت اپنے عروج پر پہنچ گئی، جس سے کئی علاقوں میں جل تھل ہو گیا۔

سیلابی خطرات کے پیشِ نظر بغداد، کربلا، نجف، بابل اور دیوانیہ کی مقامی انتظامیہ نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا تاکہ طلبہ اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

عراق کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شدید بارشوں اور خراب موسمی حالات کا سلسلہ آئندہ کم از کم 48 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں گرج چمک اور ژالہ باری (اولے پڑنے) کا بھی امکان ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی یاد دہانی ہے کہ عراق میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے شہریوں اور امدادی اداروں کی پیشگی تیاری کس قدر اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button