یمن
غزہ میں 96 فیصد بچوں کو موت قریب محسوس ہونے کا انکشاف
غزہ میں 96 فیصد بچوں کو موت قریب محسوس ہونے کا انکشاف
اقوامِ متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے اقوامِ متحدہ فنڈ برائے آبادی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری طویل جنگ نے بچوں اور نوجوانوں کو شدید ذہنی بحران سے دوچار کر دیا ہے، جہاں 96 فیصد بچوں کو موت قریب محسوس ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں بچے PTSD، ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہیں جبکہ خودکشی کے خیالات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ادھر خراب معاشی حالات اور عدم تحفظ کے باعث کم عمری کی شادیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً لڑکیاں زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ صحت کی سہولیات کی کمی، کم عمر حمل اور تشدد کے بڑھتے واقعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے اس صورتحال کو ایک بڑا انسانی اور نفسیاتی بحران قرار دیا ہے۔




