ہندوستان

ایل پی جی بحران سنگین، فیکٹریاں بند، متبادل ایندھن کا سہارا

ایل پی جی بحران سنگین، فیکٹریاں بند، متبادل ایندھن کا سہارا

ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈروں کی قلت نے بحران کی شکل اختیار کر لی ہے، جس کے باعث صنعتی اور گھریلو سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ جے پور کے سانگانیر صنعتی علاقے میں کمرشل گیس کی کمی سے ایک ہزار سے زائد ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں سے تقریباً 90 فیصد بند ہو چکی ہیں، جس سے کاروباریوں کو بھاری نقصان اور مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔

مدھیہ پردیش کے کٹنی میں سلنڈر کی قلت کے درمیان سرکاری اسکولوں سے گیس سلنڈر چوری کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے مڈ ڈے میل اسکیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے بڑھتی قلت پر مرکز سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے، جبکہ بنگلور میں طلب اور رسد کے درمیان بڑا فرق بتایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شملہ میں اسمبلی سمیت کئی مقامات پر گیس نہ ہونے کے باعث کھانا لکڑی کے چولہوں پر پکایا جا رہا ہے، جو بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button