پاکستان
پاکستان : آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگ گئی
پاکستان : آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگ گئی
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی پہلے سے متاثرہ عمارت کی بیسمنٹ میں دوبارہ آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق آگ ممکنہ طور پر نشے کے عادی افراد کی جانب سے کچرے یا کاپر جلانے کے باعث لگی، جبکہ پولیس نے چند افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور عمارت کو جلد مسمار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔




