خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے
کینیڈا میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے عالمی مرکز پر عید الفطر کی نماز کا اہتمام

کینیڈا میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے عالمی مرکز اور ایرانی اسلامی مرکز پر عید سعید الفطر کی نماز بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں اہلِ بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔
عید کی نماز کے خطبے حجت الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے ارشاد فرمائے، جن میں انہوں نے ماہِ مبارک رمضان کے بعد بھی تقویٰ اور پرہیزگاری کو برقرار رکھنے پر خاص زور دیا۔
شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس پُرنور تقریب میں ماہِ رمضان کی فضیلتوں کا تذکرہ کیا گیا اور مومنین کو یہ نصیحت فرمائی گئی کہ وہ اپنے روحانی سفر کو آگے بھی جاری رکھیں۔




