افریقہ
سوڈان میں ہسپتال پر ہولناک حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق
سوڈان میں ہسپتال پر ہولناک حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق
سوڈان کے علاقے دارفور میں ایک تدریسی ہسپتال پر ہولناک حملے کے نتیجے میں 64 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق حملہ مشرقی دارفور کے شہر الڈائن میں ہوا، جس میں طبی عملہ بھی متاثر ہوا اور ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے میں 89 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی فریق کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری جنگ کے باعث یہ بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔




