صحت اور زندگی

الٹرا پروسیسڈ فوڈز دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں، تحقیق

یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر کے محققین نے خبردار کیا ہے کہ چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس اور دیگر الٹرا پروسیسڈ فوڈز دل کے دورے، فالج یا اچانک دل بند ہونے کے خطرے کو 67 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 9 سرونگز سے زیادہ استعمال اس خطرے میں واضح اضافہ کرتا ہے، اور ہر اضافی سرونگ سے خطرہ تقریباً 5 فیصد بڑھتا ہے۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈز وہ اشیا ہیں جو بہت زیادہ پراسیس کی گئی ہوں اور جن میں کیمیکلز، مصنوعی مٹھاس یا رنگ شامل ہوں، جیسے آئس کریم، سلائس بریڈ اور ریڈی میڈ کھانے۔ محققین نے مشورہ دیا کہ دل کی صحت کے لیے خوراک میں پراسیسنگ کی سطح کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، اور تمام پراسیسڈ فوڈز نقصان دہ نہیں، مثال کے طور پر ہول گرین بریڈ اور ہمس متوازن غذا میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button