غیر درجہ بندی

افغانستان میں شیعہ علما کی گرفتاری — عیدالفطر کے وقت پر تنازع

افغانستان سے آنے والی خبروں کے مطابق، عیدالفطر کی تاریخ کے تعین پر شیعہ علما اور طالبان حکومت کے درمیان اختلاف شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ علاقوں میں شیعہ علما پر دباؤ بھی بڑھایا جا رہا ہے، جو مذہبی آزادی کے حوالے سے گہری تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہرات صوبے میں کئی شیعہ عالم دین اس لیے گرفتار کر لیے گئے کیوں کہ انھوں نے طالبان کے ساتھ مل کر عید کا اعلان کرنے کے حلف نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اسی طرح یورو نیوز فارسی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ بلخ جیسے صوبوں میں بھی امام صاحبان کو طالبان کے اعلان کے مطابق نماز عید پڑھانے پر مجبور کیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض جگہوں پر نماز عید جبراً پڑھوائی گئی اور کچھ عالم دین، جن کے اپنے فقہی عقائد اس سے مختلف تھے، انھیں مجبوراً یہ نماز پڑھانی پڑی۔
واضح رہے کہ پہلے مذہبی اختلافات کے احترام کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر رپورٹوں کے مطابق بعض علاقوں میں اس پر عمل نہیں ہوا۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو افغانستان میں مذہبی تفرقہ مزید گہرا ہو گا اور عوام کا حکومت پر سے اعتماد اٹھتا چلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button