
برطانیہ کے علاقے کینٹ اور کینٹربری میں گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کے پھیلاؤ کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ اب تک 27 افراد متاثر جبکہ 2 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ وبا کا مرکز کینٹربری کے ایک نائٹ کلب کو قرار دیا جا رہا ہے، جہاں جانے والے متعدد افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی۔
ماہرین کے مطابق یہ خطرناک بیکٹیریل انفیکشن قریبی رابطے سے پھیلتا ہے اور دماغ و ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتا ہے۔ طلبہ خصوصاً زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔




