
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے اثرات ہندوستان میں ظاہر ہونے لگے ہیں، جہاں گجرات کے شہر سورت سے بڑی تعداد میں مزدور ایل پی جی قلت کے باعث اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا رہے ہیں۔ فیکٹریاں بند ہونے اور کاروبار متاثر ہونے سے ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔
انڈین نیشنل کانگریس نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ گیس کی قلت نے غریب طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث لوگ بھوک اور معاشی مشکلات کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس بحران کو افواہ قرار دینے کے دعوے بھی ان ویڈیوز سے متنازع ہو گئے ہیں۔




