دنیا
عالمی کمپنیوں کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لئے پروازوں کی معطلی میں توسیع، خطہ میں کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر
عالمی کمپنیوں کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لئے پروازوں کی معطلی میں توسیع، خطہ میں کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر
خطہ میں جاری تنازعات اور سکیورٹی خدشات میں اضافہ کے باعث دنیا کی کئی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی یا کمی کو بڑھا دیا ہے۔
جس سے خطے اور دنیا کے ہوائی رابطے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ فضائی حدود کی محدودیتوں اور سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اور یورپ، امریکہ اور ایشیا سے خطے کے اہم مقامات کے لئے پروازیں اب بھی معطل یا محدود ہیں۔