
ماہِ مبارک رمضان کے موقع پر دمشق میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ حوزہ علمیہ برائے خواتین "زینبیہ” نے وسیع پیمانے پر قرآنی و ثقافتی پروگرام منعقد کئے۔
ان پروگراموں میں روزانہ محافلِ تلاوتِ قرآن اور تفسیری نشستیں شامل تھیں، جن میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان محافل میں 300 سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔
اس کے علاوہ معارفِ اہلِ بیت علیہم السلام کے فروغ کے لئے مجالسِ عزا بھی منعقد کی گئیں۔
یہ تمام سرگرمیاں دینی ثقافت کے فروغ، روحانی شعور میں اضافہ اور خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کے مقصد سے انجام دی گئیں تاکہ وہ اسلامی اقدار کو گھر اور معاشرے تک مؤثر انداز میں منتقل کر سکیں۔




