عراق
بصرہ میں سیرتِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے عنوان سے تیسرے سیمینار "الجرح البلیغ” کا انعقاد، خواتین اور نوجوانوں کی شرکت
بصرہ میں سیرتِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے عنوان سے تیسرے سیمینار "الجرح البلیغ” کا انعقاد، خواتین اور نوجوانوں کی شرکت
بصرہ میں مؤسسهٔ ثقافتی و خیریہ اہلِ بیت علیہم السلام نے "انجمن جوانان و ورزش المعقل” کے تعاون سے سالانہ تیسرے سیمینار "الجرح البلیغ” (یعنی "بولتا ہوا زخم”) کا انعقاد کیا۔
یہ سیمینار ایامِ شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں بصرہ کے مقامی افراد اور دینی و ثقافتی امور میں دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس کے بعد سیرتِ امیرالمؤمنین علیہ السلام پر خطاب اور آئینی اشعار پیش کئے گئے۔ آخر میں دعائے فرج اور منتظمین کی قدردانی کے ساتھ یہ روحانی محفل اختتام پذیر ہوئی۔



