
نائجیریہ کی پولیس کے مطابق ملک کے شمال مشرقی شہر مائدوگوری میں ہونے والے پے در پے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے پیر کی شام مختلف مقامات، جن میں بازار اور ہسپتال کے اطراف شامل ہیں، میں پیش آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں خودکش بمبار ملوث ہو سکتے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی نیوز) کے مطابق ان حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔




