
بھارت کی ریاست میگھالیہ کے ضلع ویسٹ گارو ہلز کے قصبہ چبینانگ میں جی ایچ اے ڈی سی انتخابات میں غیر قبائلی امیدواروں کی شرکت کے معاملے پر جمعرات کی رات تشدد بھڑک اٹھا۔ جھڑپوں کے دوران دو مسلمان ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ تورہ کی جامع مسجد میں توڑ پھوڑ اور بعض دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
واقعے کے بعد ضلع کے 37 دیہات میں کرفیو نافذ اور گارو ہلز کے پانچوں اضلاع میں 48 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ہلاکتیں گروہی تصادم کے دوران ہوئیں اور حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔




