پاکستانخبریں

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل، 14 دن میں 1456 فلائٹس منسوخ

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے فلائٹ آپریشن تاحال متاثر ہے۔

تازہ صورتحال میں ملک بھر سے مزید 72 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 14 دنوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 1456 سے تجاوز کر چکی ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سے خلیجی ممالک کی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں، تاہم کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کی چاروں پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

بعض پروازوں کے اوقات بھی انتظامی وجوہات کی بنا پر پہلے کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button