افغانستانخبریں

افغانستان کے مختلف صوبوں میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

افغانستان کے صوبوں کابل، بدخشان، نیمروز اور ننگرہار میں امدادی اداروں نے ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تقسیم کی۔

ٹیلیگرام چینل خبر تازہ کے مطابق یہ اقدام قدرتی آفات اور جنگ سے متاثرہ و بے گھر خاندانوں کے معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لئے کیا گیا۔

امدادی پیکج میں غذائی اشیاء، غیر غذائی سامان، کپڑے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لئے نقد رقم شامل تھی، جو متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button