خبریں

چین میں موبائل فون پھٹنے کا واقعہ، بچی بال بال بچ گئی

چین میں ایک کمسن بچی اس وقت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی جب اس کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ واقعہ 9 مارچ کو پیش آیا اور گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی اور فون چارجر سے منسلک تھا۔ اچانک فون پھٹنے سے بچی خوفزدہ ہو کر صوفے سے نیچے گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے اسے کوئی بڑی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق موبائل فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے، غیر معیاری چارجر یا خراب بیٹری کے استعمال سے ایسے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button