
بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ہلالِ احمر نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 51.5 ملین ڈالر کی امداد درکار ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ فنڈ ایران کے 30 متاثرہ صوبوں میں تقریباً 5 ملین افراد کی مدد کے لئے استعمال کیا جائے گا، جس میں عارضی رہائش، امدادی سامان، صحت کی خدمات، پانی و صفائی اور نفسیاتی و سماجی مدد شامل ہے۔
ایران میں ریڈ کراس کی نمائندہ ماریا مارٹینز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہلالِ احمر کی امدادی اور جان بچانے والی سرگرمیاں نہایت اہم اور فوری نوعیت کی ہیں اور ہر لمحہ قیمتی ہے۔




