
بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں مجالسِ عزاداری منعقد کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خبر رساں ایجنسی "البلاد” کے مطابق عزاداروں نے سیاہ پرچم بلند کئے اور مرثیہ خوانی کے ذریعہ امام علی علیہ السلام کی مظلومیت کو یاد کیا۔
خبر ایجنسی "البحرین” نے بھی رپورٹ کیا کہ یہ سالانہ تقریبات شیعوں کی امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام سے گہری عقیدت اور عدل و تقویٰ کی تعلیمات سے وفاداری کو ظاہر کرتی ہیں۔

مجلس میں شریک افراد نے سیرتِ علوی پر قائم رہنے کی وجہ سے شہید ہونے والوں اور قید کئے گئے افراد کو بھی خراجِ احترام پیش کیا۔




