
بارسلونا کے شیعوں نے ایک بڑے عزاداری پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی یاد اور ان کا غم منایا۔
یہ مجلس عزا شہر کے علاقہ سیوتات ویلا میں منعقد ہوا، جس میں شبیہ تابوت کا جلوس نکالا گیا اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کے غم میں مرثیے پڑھے گئے۔
شرکاء نے عدالت، ایثار اور مظلوموں کی حمایت جیسی اقدار سے اپنی وابستگی کا اعلان کیا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بارسلونا میں شیعوں کی موجودگی 1980 کی دہائی سے شروع ہوئی اور شہر کے امام بارگاہ دینی مناسبات کے انعقاد کا اہم مرکز بن چکے ہیں۔




