یورپ

12؍ مارچ سے لفتھانسا کے پائلٹ 48؍ گھنٹوں کی ہڑتال پر، سیکڑوں پروازیں متاثرہوں گی

12؍ مارچ سے لفتھانسا کے پائلٹ 48؍ گھنٹوں کی ہڑتال پر، سیکڑوں پروازیں متاثرہوں گی

جرمنی کی قومی فضائی کمپنی Lufthansa کے پائلٹس نے 12 مارچ سے 48 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث سیکڑوں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پائلٹس کی یونین Vereinigung Cockpit کے مطابق پینشن اور کام کے حالات سے متعلق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
ہڑتال 12 مارچ رات 12 بج کر ایک منٹ سے شروع ہو کر 13 مارچ رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی، جس میں کارگو اور علاقائی کمپنی سٹی لائن کے پائلٹس بھی شامل ہوں گے۔
یونین کا مطالبہ ہے کہ تقریباً 5000 پائلٹس کے پنشن پلان میں کمپنی کے حصے میں اضافہ کیا جائے، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ پائلٹس کی توجہ پنشن کے بجائے کیریئر مواقع پر زیادہ ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والی ہڑتال میں بھی 800 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button