ایرانخبریں

اصفہان کی تاریخی عمارتوں اور چہل ستون محل کو شدید نقصان

پیر کی صبح اصفہان کی گورنر بلڈنگ پر حملے کے بعد کئی اہم تاریخی آثار کو نقصان پہنچا ہے، جن میں چہل ستون محل، عمارتِ رکِیب خانہ، تالارِ اشرف، تالارِ تیموری اور عالی قاپو شامل ہیں۔

دھماکے کی شدت کے باعث چہل ستون محل کی آئینہ کاری، لکڑی کے دروازے اور کھڑکیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ اس شاہکار عمارت کی دوہری چھت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اصفہان کے صوبائی محکمۂ ثقافتی ورثہ کے نائب سید روح اللہ سید العسکری نے روزنامہ شرق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارتِ رکِیب خانہ اور تالارِ اشرف کے کچھ حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم رکِیب خانہ میوزیم کی اشیاء کو حملے سے پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح دھماکے کی لہر سے عالی قاپو کی بعض کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارہ ہرانا کے مطابق یہ حملہ صفوی دور کے تاریخی دولت خانہ اور میدان نقش جہان کے قریب پیش آیا۔

اگرچہ نقصان ہوا ہے، تاہم چہل ستون محل کی اندرونی نقاشی زیادہ متاثر نہیں ہوئی اور میدان نقشِ جہان گورنری سے فاصلے کی وجہ سے بڑے نقصان سے محفوظ رہا ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے ان تاریخی آثار کی فوری مرمت اور بحالی پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button